بچوں کو سوشل میڈیا کے خطرات سے بچانا چاہتے ہیں؟ نئی پیرنٹل سم کی تفصیل جانئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سوشل میڈیا کے غیر اخلاقی مواد اور سائبر کرمنلز کا نشانہ بننے سے بچانے کے لیے بچوں کے لیے خصوصی نئی موبائل فون سم متعارف کرائی جا رہی ہے۔

دور حاصر کے اس سلگتے ہوئے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اب نا بالغ بچوں کے لیے والدین کی نگرانی والی نئی مخصوص پیرنٹل موبائل فون سم متعارف کرائی جا رہی ہے۔

یہ فیصلہ مصر کی حکومت نے کہا ہے اور اس کا اعلان نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ انجینئر محمد شمروخ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی کمیٹی برائے مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس آنے والے دنوں میں بچوں کے استعمال کے لیے ایک نئی موبائل فون سم متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کی نگرانی بچوں کے والدین کر سکیں گے۔

شمروخ نے وضاحت کی کہ بچوں کے لیے مخصوص سِم کی تکنیکی تیاری اور کمپنیوں کے ساتھ آزمائش کا عمل جاری ہے اور جلد ہی اسے مصر میں کام کرنے والی تمام چاروں ٹیلی کام کمپنیوں (ووڈافون، اورنج، وی اور ای اینڈ) کے ذریعے تجارتی بنیادوں پر لانچ کر دیا جائے گا۔

وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی رافت ہندی نے کہا کہ یہ سم زیادہ سے زیادہ 60 دنوں کے اندر مارکیٹ میں متعارف کرا دی جائے گی۔

وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ والدین کی نگرانی اور فالو اپ ضروری ہے۔ چاہے وہ بچوں کے لیے نئی موبائل سمز کے ذریعے ہو یا ہوم انٹرنیٹ کے ذریعے ہو۔

Related Posts