امرود توڑنے پر 4سالہ بچی کو شرمناک سزا دی گئی، ظالم شخص نے سیڑھیوں سے باندھ کر معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جو سابق فوجی کے گھر کے قریب کھیل رہی تھی۔واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں پیش آیا، جہاں ایک معصوم 4سالہ بچی نے کھیل کے دوران امرود کے درخت سےا یک پھل توڑا، تاہم ملزم نے اسے پکڑ کر اپنے گھر لے گیا اور سزا کے طور پر ہاتھ پاؤں باندھ کر مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچی نے شور مچاتے ہوئے کہا کہ انکل، مجھے بچا لو۔ گاؤں کے لوگوں نے بچی کو ریسکیو کرلیا، جس کے بعد واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا صارفین میں بچی کے جرم اور انسانیت سوز سزا پر نئی بحث چھڑ گئی۔
⚠️TW: SENSITIVE VISUALS
In Una, Himachal Pradesh, a man tied up a young girl with ropes as punishment for picking guavas from his property, He later apologized after the video went viral.
pic.twitter.com/dWxsZORDjm— Ghar Ke Kalesh (@gharkekalesh) April 5, 2026
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ بچی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا۔ ظالم شخص کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا اور جوانائل جسٹس ایکٹس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








