معروف آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو سڈنی میں شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے الزام میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پیش آیا جہاں پولیس نے وارنر کا گاڑی چلانے کے دوران بریتھ ٹیسٹ کیا۔ وارنر نے پولیس ٹیسٹنگ سینٹر تک پہنچنے سے پہلے اپنی گاڑی روک دی تھی لیکن ٹیسٹ لینے کے بعد نتیجہ مثبت آیا۔
پولیس نے وارنر کو گرفتار کرکے قریبی اسٹیشن منتقل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وارنر کو اس کیس میں 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔
واضح رہے کہ وارنر چند روز کی چھٹیوں پر آسٹریلیا گئے تھے اور انہیں 9 اپریل کو دوبارہ کراچی کنگز کے ساتھ شامل ہونا تھا۔ پی ایس ایل میں وارنر کی کپتانی برقرار ہے اور وہ اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








