سندھ میں قیامت خیز گرمی کا امکان! این ڈی ایم اے نے ہیٹ اسٹروک کا الرٹ جاری کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Heatwave persists in Karachi today

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 11 اپریل سے سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے جس کے پیش نظر شہریوں کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کے باعث رات میں درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ اور دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے کئی اضلاع بشمول دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور ان کے گرد و نواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق جامشورو، قمبر، شہداد کوٹ، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اور کشمور میں بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے جبکہ جھل مگسی، اوستہ محمد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب جنوبی پنجاب کے اضلاع بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی شہریوں کے لیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

Related Posts