آل ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے حکومت کو خبردار کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو شدید متاثر کیا اور اگر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو نقل و حمل بند کر دیں گے۔
حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سبسڈی کے وعدے محض کاغذی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو ایسوسی ایشن اپنے تمام گڈز ٹرانسپورٹ آپریشنز بند کرنے پر مجبور ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام گڈز کی نقل و حمل میں مشکلات کے باعث لیا جا رہا ہے تاکہ حکومت فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرے۔
پٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت پر دباؤ ڈالتے ہوئے کہا کہ پٹرول پمپ ڈیلرز کا مارجن بہت کم ہے اور اگر اس میں اضافہ نہیں کیا گیا تو پمپز بند کرنے کا بھی آپشن زیر غور ہے۔
چیئرمین نے واضح کیا کہ ڈیلرز کو مناسب منافع فراہم کیے بغیر کاروبار کی روانی برقرار رکھنا ممکن نہیں ہے اس لیے حکومت سے فوری کارروائی کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








