سعودیہ پر ایرانی حملوں کے بعد ہنگامی کورکمانڈرز کانفرنس، سخت پیغام جاری، حالات کہاں جا رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

کورکمانڈرز کانفرنس، فائل فوٹو

 کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ  ایران کے سعودی عرب پر حملے  پرامن ذرائع  سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔  فورم نےمسلح افواج، قانون نافذ کرنے  والے اداروں اور مادروطن کے دفاع  میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی۔  فورم نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پرحالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور تشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ  ایران کے سعودی عرب پر حملے پرامن ذرائع  سے تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود  اب تک تحمل  اور محتاط  رویے کا مظاہرہ کیا ہے، سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں،  اس نوعیت کےحملے اوربلاجوازجارحیتیں جاری پرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثرکرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے مسلح افواج کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے آپریشنل کارکردگی، دفاع وطن کے لیے پائیدار انٹیلیجنس کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے لیے ثابت قدمی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ حکومت، مسلح افواج، عوام کےتعاون اور ہم آہنگی سے پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان معاشی استحکام کو مضبوط،علاقائی وعالمی سطح پر اپنی حیثیت بہتربنانےکی جانب گامزن ہے۔

کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ شہدا کی لازوال قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی اساس ہے،  بھارت اور دیگربیرونی سرپرستوں کی ایماء پر کام کرنے والے تمام دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائےگا، دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور معاونین کو  بلا امتیاز  اور مسلسل تعاقب کے ذریعے ختم کیا جائےگا۔

Related Posts