اسلام آباد انتظامیہ نے 9 اور 10 اپریل کو شہر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ 10 اپریل کو پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 9 اور 10 اپریل کو اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات فراہم کرنے والے ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کاوشوں سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہوگئی ہے، اور اب 10 اپریل سے اسلام آباد میں فریقین کے درمیان مذاکرات کا امکان ہے، جس کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








