اٹلی کے سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو نوبل انعام دینے کا مطالبہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اٹلی کے سابق وزیراعظم
اٹالین رہنما کا اہم مطالبہ سامنے آگیا، فوٹو سما

اٹلی کے سابق وزیر اعظم پاؤلو جینٹی لونی نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دے دیا۔ 

امریکا و اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جینٹی لونی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اس جنگ بندی کیلئے کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نوبیل انعام کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی طرف سے جنگ بندی کیلئے کی گئی کوششوں کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

Related Posts