افتخار احمد نے آج کپتان کا مان رکھ لیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی فاتح

تازہ ترین

تازہ ترین

آل راؤنڈر افتخار احمد
آل راؤنڈر افتخار احمد، فائل فوٹو

افتخار احمد نے کپتان بابر اعظم کا مان رکھ لیا، پی ایس ایل 11 میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے 146 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔

زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 27، مائیکل بریس ویل 25، فرحان یوسف 15، محمد حارث 11 اور عبدالصمد 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افتحار احمد 15 اور عامر جمال 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

 

 

کنگز مین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد علی، حنین شاہ، حسان خان اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 حاصل کی۔

اس سے قبل حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔

کنگز مین کی جانب سے کوشل پریرا 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مارنس لبوشین 27، معاذ صداقت 17، صائم ایوب 14، عرفان خان 9، حسان خان 9 جبکہ عثمان خان، مہیش ٹھیکشانا اور حنین شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد اور سفیان مقیم نے کپتان بابر اعظم کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، اور پوری حیدرآباد کی بیٹنگ لائن 145 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

Related Posts