وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تیاریاں زور و شور سے شروع ہوگئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق غیرملکی مہمانوں کو ٹھہرانے کیلئے فائیو اسٹار ہوٹل کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ دیگر غیرملکیوں کو بھی نجی ہوٹلز میں ٹھہرایا جائے گا۔
نجی ہوٹلز نے پہلے سے مقیم مہمانوں کو ہوٹل چھوڑنے کی ہدایت کردی جبکہ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے پیش نظر نجی ہوٹل کی طرف جانے والی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کو ایئرپورٹ سے لانے لے جانے کیلئے ٹریفک روٹس بھی متعین کردیئے گئے ہیں جبکہ انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








