بدمست اسرائیل نے جنگ بندی خطرے میں ڈال دی، ایران نے دوبارہ حملوں کی تیاری کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی میزائل حملے، فائل فوٹو

ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایران اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزی پر اپنے ردعمل کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

فارس کے مطابق ایک سکیورٹی و عسکری ذریعے کا بتانا ہے کہ  لبنان اور وہاں کی مزاحمتی تنظیموں کے خلاف اسرائیلی فوج  کے حملوں کے بعد ایران مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کی منصوبہ بندی مکمل کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران میں یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ تمام محاذوں پر معاہدوں کے باوجود اسرائیلی حملوں کا جاری رہنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ یا تو امریکا نیتن یاہو کو کنٹرول نہیں کر پا رہا یا پھر امریکی سینٹکام نے اسرائیل کو کارروائی کی مکمل آزادی دے رکھی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے بیروت پر حملہ کیا جو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Posts