پنجاب میں خیبر پختونخوا کی سرحد پر واقع ضلع بھکر میں کمسن بچے پر سوتیلے باپ کے انسانیت سوز تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دئیے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھکر کے علاقے کلورکوٹ میں پیش آیا، سوتیلے باپ نے ظلم کی حدیں پار کرتے ہوئے کمسن بچے کو ہوٹل کی زمین پر لٹا کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس خبیث کو سخت سے سخت سزا دے، اور میری اسی ٹویٹ کے نیچے پنجاب پولیس کمنٹ میں اپنی ٹویٹ لگائے ان خبیث کو پکڑنے کے بعد،
اور اسے کی ٹانگیں توڑیں جس طرح اس نے بچے پہ تشدد کیا ھے،
مجھے سے پوری وڈیو نہیں دیکھی گی
👇
کلورکوٹ میں بھی ایسے درندے موجود ہیں جس نے بچے کی ماں سے کہا کہ… pic.twitter.com/Cza2ueZQ7c— Sheikh saira sahiba (@ChotiSheikhni) April 10, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کمسن بچے کو زمین پر لٹا کر اپنے پاؤں سے بار بار مارپیٹ کا نشانہ بناتا ہے، جس کے نتیجے میں بچہ شدید اذیت سہتا ہے لیکن ظالم شخص کو کوئی ترس نہیں آتا۔
بھکر پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد متحرک ہوگئی۔ پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے سوتیلے باپ سجاد کو گرفتار کرلیا، جبکہ تشدد کا شکار کمسن بچے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلورکوٹ میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سوتیلے باپ کے تشدد کا شکار بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








