ایک ایرانی گلوکار نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے “پاکستان تشکر” کے نام سے ایک نغمہ جاری کیا ہے، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی گئی ہے۔
یہ گانا ایک جذباتی اظہارِ تشکر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں پاکستان اور ایران کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
نغمہ میں حالیہ امریکا ایران مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں اور کردار کی خاص طور پر تعریف کی گئی ہے۔
گانے کے بولوں میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ذکر کیا گیا ہے، اور حالیہ پیش رفت کے دوران ان کی قیادت کو سراہا گیا ہے۔
یہ نغمہ ایرانی ٹیلی ویژن پر بھی نشر کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں سامعین کی جانب سے اسے خوب سراہا جا رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








