سونے کی قیمت مزید گر گئی، 14 اپریل 2026 کو فی تولہ کتنے میں دستیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

یفتے کے روز سے سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان زور پکڑ گیا، پیر کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار 500روپے سے زائد کی کمی ہوئی جس سے سونے کی قیمت 4لاکھ 97ہزار کی سطح پر آگئی جبکہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1ہزار 600روپے کی کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی جو 1 ہزار 371روپے سستا ہو کر 4لاکھ 24 ہزار 693روپے کا ہوگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1ہزار 256روپے کم ہو گئی اور اس طرح 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3لاکھ 89 ہزار 316روپے کی سطح پر آگئی۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 130روپے کم ہو کر 7 ہزار 934روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا اور چاندی سستی ہوگئی۔ سونے کی فی اونس قیمت 16ڈالرز کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 730 ڈالرز جبکہ چاندی کی قیمت 1اعشاریہ 30ڈالرز کم ہو کر 74اعشاریہ 50ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts