متنازعہ یو ٹیوبر رجب بٹ کے ستارے گردش میں! عدالت نے تاریخ مقرر کر دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

لاہور کی سیشن عدالت نے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج یاسر عرفات نے سماعت کے دوران مقدمے کا چالان ملزمان کو فراہم کیا جس کے بعد اب وہ آئندہ پیشی پر فردِ جرم کی کارروائی کا سامنا کریں گے۔

عدالت نے رجب بٹ سمیت دیگر ملزمان جہانگیر، جواد علی اور عبدالرحمان کو 22 اپریل کو فردِ جرم عائد کیے جانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے کیس کو غلط حقائق کی بنیاد پر درج کیا اور عدالت سے عبوری ضمانت کی استدعا کی۔ دوسری جانب مبینہ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسے اپنے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Related Posts