کسٹمز کا کراچی ایئرپورٹ پر بڑا ایکشن! کروڑوں روپے کی کرنسی کیسے پکڑی گئی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt to install e-gates at airports for fast-track immigration

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک جوڑے بڑی رقم برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈپارچر لاؤنج میں ایک کارروائی کے دوران امریکی ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز خضر فیض کے مطابق امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے 601 کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والے ایک میاں بیوی کے قبضے سے تقریباً 40 ہزار امریکی ڈالر برآمد کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جوڑا کینیڈا کا شہری ہے اور انہوں نے اپنے ساتھ موجود غیر ملکی کرنسی کو ضابطے کے مطابق ظاہر نہیں کیا تھا جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔

کسٹمز اہلکاروں نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے تعاون سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسافروں کو روکا اور رقم برآمد کر لی۔

واقعے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے غیر ملکی کرنسی کو ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

Related Posts