ایران جنگ کے خاتمے کا راستہ کیسے کھلے گا؟ چین نے تجاویز پیش کردیں

تازہ ترین

تازہ ترین

چینی صدر
(فوٹو: آن لائن)

چین نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران جنگ کے خاتمے کیلئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 4نکات پر مشتمل تجاویز پیش کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران تجاویز پیش کیں۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے عالمی قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے۔

گفتگو کے دوران چینی صدر نے کہا کہ عالمی قوانین ایسے نہ ہوں کہ جب جی چاہا استعمال کرلیا جائے اور جب ضرورت نہ رہے تو انہیں پس پشت بھی ڈالا جاسکے۔ ایران کے خلاف جاری فوجی مہم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دنیا جنگل کے قانون کی طرف واپس نہیں جاسکتی۔

اپنے چار نکاتی پلان پر روشنی ڈالتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ خلیجی ممالک کی علاقائی سالمیت اور خومختاری کا احترام ہر صورت مقدم رکھا جانا چاہئے۔ پر امن بقائے باہمی، قومی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی خطے کے مسائل کا واحد حل  ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات اس وقت معاہدے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم نے ایران کو فائنل اور بہترین پیشکش کی ہے، اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کردی گئی۔

Related Posts