سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ! چاندی بھی آسمان پر؛ جانیں 14 اپریل کے فی تولہ تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ایک تولہ سونا 4 ہزار 600 جبکہ فی تولہ چاندی 326 روپے مہنگی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونا 4 ہزار 600 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 3 ہزار 943 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 636 روپے ہو گیا ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 3 ہزار 614 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 92 ہزار 930 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 326 روپے اضافے کے بعد 8,260 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 279 روپے بڑھ کر 7,081 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4,776 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 3.26 ڈالر اضافے کے ساتھ 77.76 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور انٹر بینک ایکسچینج ریٹس میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آیا ہے۔

Related Posts