بیٹی کی عجیب فرمائش، شوہر نے لائیو شو کے دوران فضا علی کے ساتھ کیا کیا؟ ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فضا علی
(فوٹو: آج ٹی وی)

معروف اداکارہ فضا علی کے مارننگ شو کے دوران بیٹی کی عجیب فرمائش پر ادکارہ کے شوہر نے لائیو شو کے دوران ایک غیر متوقع حرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے حرکت کو نازیبا کہا تاہم بعض کا ماننا ہے کہ یہ ایک نجی لمحہ تھا جس پر رائے کا اظہار بے معنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ فضا علی نے شو کے دوران اپنے شوہر اعجاز خان کو بطور مہمان دعوت دی۔ دونوں نے اپنی ملاقات اور شادی کے متعلق بات چیت کی جبکہ پروگرام میں فضا علی کی بیٹی فرال بھی موجود تھیں۔ شو کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب فرال نے ایک حیرت انگیز فرمائش کرڈالی۔

فرال نے کہا کہ آپ ماما کو لائیو شو میں اسی طرح اٹھا کر دکھائیں جیسے گھر پر اٹھاتے ہیں، جس پر اعجاز خان حرکت میں آگئے اور بیٹی کی فرمائش ٹالنے کی بجائے فضا علی کو اٹھا لیا، جسے دیکھ کر سیٹ پر موجود ناظرین دنگ رہ گئے جبکہ بیٹی فرال ہنستی رہی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FHM PAKISTAN (@fhmpakistan)

بعض سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ فضا علی کی بیٹی کو ایسی فرمائش نہیں کرنی چاہئے تھی، بعض کے مطابق اعجاز خان کو ایسی حرکت سے باز رہنا چاہئے تھا تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ایک نجی اور خوشگوار لمحہ تھا، میاں بیوی اسے خود تک محدود رکھتے تو بہتر تھا۔

تاہم متعدد صارفین نے اس عمل کو غیر اخلاقی اور نامناسب قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے مناظر کی شوٹنگ اور لائیو نشریات پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ کچھ افراد نے اسے سستی شہرت اور ریٹنگ حاصل کرنے کا طریقہ بھی قرار دیا، تاہم اداکارہ فضا علی یا شوہر اعجاز خان کی طرف سے عوامی ردِ عمل پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

Related Posts