کوہاٹ سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی، او جی ڈی سی ایل کا بڑا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

کوہاٹ
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع نشپا بلاک سے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ بلاک کے بارگزئی ایکس 1 کنویں سے تیل اور گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کنویں سے کمرشل پیداوار کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ یہ کامیابی ملکی توانائی سکیورٹی کیلئے اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ پاکستان سالانہ 329ملین ڈالرز کا زرِ مبادلہ بچانے میں کامیاب ہوسکے گا۔

گفتگو کے دوران وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ نئی دریافتوں سے ملکی ذخائر میں اضافہ اور درآمدی ایندھن پر ملک کے انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ بارگزئی ایکس 1 کنواں تیل اور گیس کی ملکی تاریخ کی سب سے بڑی دریافت ہے اور کوہاٹ میں یہ بڑی ایکسپلوریشن کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

او جی ڈی سی ایل اعلامیے کے مطابق کنویں کی پیداوار کا تخمینہ یومیہ 15 ہزار بیرل تیل اور 4 کروڑ 50لاکھ مکعب فٹ گیس تک پہنچ گیا جبکہ مستقبل میں پیداوار میں 25 ہزار بیرل یومیہ اور 6کروڑ مکعب فٹ تک گیس کی پیداوار کو ہدف بنایا گیا ہے، یہ منصوبہ ملک کے دشوار گزار ترین علاقوں میں سے ایک میں تیار کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق او جی ڈی سی ایل نے 8 کلومیٹر طویل پائپ لائن ریکارڈ وقت میں بچھانے کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ بارگزئی ایکس 1 او جی ڈی سی ایل کے پورٹ فولیو کے ساتھ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ پیداوار دینے والا کنواں بن گیا جس کا مجموعی خام تیل پیداوار میں حصہ تقریباً 10فیصد تک جا پہنچا ہے۔

Related Posts