پاک بحریہ نے جدید گائیڈنس سسٹم سے لیس اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جدید گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے تک اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ ہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب تجربہ کیا۔ مقامی طور پر تیار کردہ میزائل نے طویل فاصلے پر موجود اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ نیول چیف نے سائنسدانوں کے ہمراہ میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے پاک بحریہ کو جدید اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔
بیان کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم کے ساتھ دشمن کے دفاعی نظام سے بچ نکلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ میزائل کا کامیاب تجربہ بحریہ کی تکنیکی برتری اور عملی مہارت کا عکاس ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








