جن قابو کرنے کا اندھا جنون، 4سالہ بچی سگے باپ اور سوتیلی ماں کے ہاتھوں قتل

تازہ ترین

تازہ ترین

بچی
(فوٹو: آن لائن)

لاہور میں جن قابو کرنے کے اندھے جنون نے 4سالہ بچی کی جان لے لی، سگے باپ اور سوتیلی ماں نے بد ترین اور انسانیت سوز تشدد کرکے کمسن بچی کو قتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بچی کی سگی ماں نے کمسن بچی کو جادو ٹونے کی بھینٹ چڑھانے والی سوتیلی ماں اور باپ کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لرزہ خیز قتل کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمہ نے ساڑھے چار سال کی بیٹی کو قتل  کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ جنات کی حاضری کے دوران بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر انسانیت سوز تشدد کے نشانات ملے ہیں، ملزمہ نے دیگر بچوں پر بھی تشدد کیا تھا۔

تشدد کا شکار ہونے والے 2 مزید بچوں کی شناخت کشف اور احتشام کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے تشدد کا شکار بچوں کو ایدھی سینٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 4سالہ بچی کے قتل پر دونوں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts