کراچی میں میٹرک امتحانات مذاق بن کر رہ گئے جہاں مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر طلبہ و طالبات کھلے عام نقل کررہے ہیں جبکہ انگریزی کا حل شدہ پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کی جانب سے فرائض کی انجام دہی اور سندھ حکومت کی سختی کے باوجود میٹرک امتحانات کے دوران دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ نہ صرف آؤٹ ہوگیا بلکہ سوالات کے جوابات بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
واٹس ایپ کے مختلف گروپس میں انگریزی کا حل شدہ پرچہ وائرل ہوگیا جبکہ کراچی کے علاقے کورنگی میں کھلے عام نقل کا سلسلہ جاری ہے۔ 3 طالبات ایک ہی ڈیسک پر بیٹھ کر امتحان دینے لگیں۔ امتحانی مراکز میں موبائل فون کا بے دریغ استعمال بھی جاری ہے۔
کچھ طالبات سے مبینہ طور پر نقل کرتے ہوئے موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔ حکام کا ماننا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے رواں برس ہونے والے امتحانات سے قبل جو سخت انتظامات کیے گئے تھے، ان کی قلعی کھل کر رہ گئی ہے جبکہ کراچی میں تعلیم کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








