ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ایک خصوصی موسیقی پر مبنی خراجِ تحسین پیش کیا ہے جس میں خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے ان کے کردار کو سراہا گیا ہے۔
یہ نغمہ خیرسگالی کے ایک علامتی اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور اسے ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ایران نے ثقافتی انداز میں کسی غیر ملکی فوجی رہنما کو خراج پیش کیا ہے۔ خوش آمدید اے سپہ سالار محترم، خوش آمدی بہ تہران کے عنوان سے یہ گانا ایرانی گلوکار رضا بہرامی نے پیش کیا۔
⚡️🇮🇷🇵🇰
Iran has officially released a powerful song on Pakistan Army Chief Field Marshal Asim Munir’s visit to Iran, titled:
“Welcome to Tehran, O my commander and my comrade.” pic.twitter.com/ftIUIoxGlt
— Voice Of Bangladeshi Muslims 🇧🇩 (@VOBMUSLIMs) April 16, 2026
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس نوعیت کا خراج تحسین اس سے پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا جو نہ صرف اس دورے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی عکاسی بھی کرتا ہے۔
🎥 Meeting between Field Marshal Asim Munir, Chief of Army Staff of Pakistan, and FM @araghchi . https://t.co/7xekkZKhOj pic.twitter.com/iZuFD4vtM8
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) April 15, 2026
فیلڈ مارشل منیر جو پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے ہیں بدھ کے روز تہران پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے جس کی تصدیق ایرانی حکومت نے کی۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق یہ دورہ جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








