ٹی وی اینکر جمیل فاروقی پر قاتلانہ حملہ؟ حالت تشویشناک؛ جانیں معاملہ ہے کیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر جمیل فاروقی پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جمیل فاروقی کی ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ سرگودھا کے ایک مبینہ بدنام شخص طارق مسعود نے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر کیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آوروں نے نہ صرف تشدد کیا بلکہ واقعے کی ویڈیوز بھی بنائیں اور کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی مگر تاحال اس واقعے کی سرکاری سطح پر تصدیق یا مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

دوسری جانب صحافی ارباز علی بھٹہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اینکر جمیل فاروقی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے اور ان کی ٹیم کے مطابق ان کی حالت خطرے میں ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر اس طرح کے حملے انتہائی قابل مذمت ہیں اور ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

Related Posts