توانائی بچت یا معاملہ کچھ اور؟ اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نے ہلچل مچا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسلام آباد میں توانائی کی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے اوقات محدود کر دئیے گئے ہیں تاکہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔

نئے ضوابط کے مطابق مارکیٹس اور شاپنگ مالز کو شام 8 بجے تک لازمی بند کرنا ہوگا جبکہ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو رات 10 بجے تک اپنی سرگرمیاں ختم کرنا ہوں گی۔ اس پالیسی کا مقصد بجلی اور گیس کے استعمال کو قابو میں رکھنا ہے۔

ضروری خدمات کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے جن میں میڈیکل اسٹورز، فارمیسیز، بیکریاں، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور تندور شامل ہیں جو معمول کے مطابق کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے کے بعد بھی ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے جبکہ کاروباری نظام بھی جزوی طور پر جاری رہ سکے۔

اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر ہفتہ اور اتوار کو بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے تاکہ توانائی کی بچت اور معاشی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

ان اقدامات پر عمل درآمد کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی ہے جبکہ کئی کاروباری اداروں نے رضاکارانہ طور پر اپنے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے رات ساڑھے سات بجے تک محدود کر لیے ہیں۔

Related Posts