لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر جشن کا آغاز، اسرائیل نے پھر حملہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لبنان
(فوٹو: جیو نیوز)

لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر جشن کا آغاز ہوا، جس کے دوران بیروت میں شہری سڑکوں پر نکلے اور جشن بھی منایا، تاہم اسی دوران اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پھر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے مابین 10 روزہ جنگ بندی کے نفاذ پر شہریوں نے جشن منایا اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ ایرانی دارالحکومت تہران میں بھی لبنان جنگ بندی پر خوشی کا اظہار کیا گیا۔ ایران حزب اللہ کے نعروں سے گونج اٹھا۔

پاسدرانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ لبنان اور خطے کے عوام کو علم ہے کہ یہ فیصلہ کن جنگ حزب اللہ نے جیتی ہے جبکہ اسرائیل کے ساتھ لبنان کی مزاحمت کی استقامت اور ایران کی مدد کے نتیجے میں جنگ بندی ملی ہے۔

دوسری جانب لبنانی فوج نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد رات گئے اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر حملہ کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے تصدیق کردی۔

برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ لبنانی فوج نے جمعہ کو صبح کے وقت کہا کہ اسرئایل جنگ بندی کے باوجود رات گئے لبنان کے کئی دیہات پر وقفے وقفے سے گولہ باری کرتا رہا جس پر لبنانی فوج نے شہریوں کو احتیاط کا مشورہ دیا۔

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ شہری فی الحال جنوبی لبنان کے دیہات اور قصبوں میں واپس نہ جائیں۔ تاحال اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دعوے پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا ہے۔

Related Posts