دل لوٹا دو کے گلوکار نے چپکے سے شادی کرلی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

جوبین نوٹیال
(فوٹو: آن لائن)

دل لوٹا دو سمیت درجنوں گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال نے چپکے سے شادی کرلی ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جوبین نوٹیال نے اپنی بچپن کی دوست سے شادی کی، تاہم گلوکار کی نئی شریکِ حیات کا نام سامنے نہیں آسکا۔ پلے بیک سنگر جوبین نوٹیال کی شادی کو ایک ایسا سرپرائز قرار دیا جارہا ہے جس کی ان کے مداحوں کو توقع نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jubin Nautiyal (@jubin_nautiyal_jubi_)

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوبین نوٹیال نے اپنے آبائی شہر اتراکھنڈ میں سادگی کے ساتھ شادی کی جس میں زیادہ معروف شخصیات نے شرکت نہیں کی بلکہ صرف قریبی رشتہ دار اور چند دوست احباب کو بلایا گیا۔ 36سالہ گلوکار کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

خیال رہے کہ جوبین نوٹیال کا تعلق اتراکھنڈ میں موسیقی سے وابستہ گھرانے سے ہے، جہاں شروع سے ہی انہیں کلاسیکی موسیقی کی تعلیم دی گئی۔ پھر وہ بھارت کے اہم شہر ممبئی منتقل ہوئے اور بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز کیا جہاں انہیں مختلف گیت ملے لیکن اصل پہچان انہیں رومانوی اور سریلے گیتوں سے ملی۔

جوبین نوٹیال کے متعدد گیت تیزی سے مشہور ہوئے جن میں دل لوٹا دو کے علاوہ تم ہی آنا اور ہمسفر شامل ہیں اور بھارت کی نوجوان نسل انہیں خاص طور پر پسند کرنے لگی۔ جوبین نوٹیال کی گلوکاری کی صلاحیت نرمی، جذباتیت اور دل کو چھو لینے والا انداز ہے جو فلمی مناظر کی پہچان سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts