ویڈیو: لاہور میں دن دہاڑے ڈکیتی، بہادر لڑکی کی زبردست مزاحمت نے عوام کے دل جیت لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

بہادر لڑکی
(فوٹو: آن لائن)

زندہ دلوں کے شہر لاہور میں دن دہاڑے ڈکیتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی، اسکوٹی پر سوار بہادر لڑکی کی زبردست مزاحمت نے عوام کے دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقہ لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آیا جہاں او پی ایف سوسائٹی میں اسکوٹی چلاتی ہوئی لڑکی سے موبائل فون چھینا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ موٹر سائیکل سوار ملزم لڑکی سے موبائل فون چھین لیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بہادر لڑکی زبردست مزاحمت کرتی ہے اور ملزم کی موٹر سائیکل پیچھے سے پکڑ لیتی ہے، اسی دوران ملزم موٹر سائیکل بھگا کر لے جاتا ہے اور لڑکی زمین پر گر جاتی ہے۔ بزدل ملزم موبائل فون چھین کر جائے وقوعہ سے فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے والد کا نام ثاقب ہے جن کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نواب ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ ملزم کو ٹریس کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔

Related Posts