کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز کراچی کے علاقے ملیر سے 24 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہےکہ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








