ایران کے افزودہ ایٹمی مواد کو منتقل کرنے میں مدد، روس نے دوبارہ پیشکش کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

روس
(فوٹو: آن لائن)

ماسکو: روس کی ولادی میر پیوٹن حکومت کے حکام نے ایک بار پھر ایران کا افزودہ ایٹمی مواد منتقل کرنے میں مدد کی پیش کش کردی ہے۔ پیشکش کا مقصد افزودہ یورینیم کی محفوظ منتقلی کو یقینی بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کا افزودہ ایٹمی مواد منتقل کرنے میں مدد کی پیشکش روسی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کی۔ ان کا کہنا ہے کہ تکنیکی مسائل کے ساتھ امریکا اور ایران کے مابین اعتماد کا فقدان ایک بڑا مسئلہ ہے۔ روس ایران کے ساتھ تعاون کا مثبت تجربہ رکھتا ہے۔

روسی ایٹمی توانائی ایجنسی (روسٹم) کے سربراہ نے کہا کہ سال 2015 میں بھی روس افزودہ یورینیم کی منتقلی میں ایران کی مدد کرچکا ہے اور اس بار بھی ہم یہ کردار نبھانے کیلئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع نے تصدیق کی کہ پیر کو مذاکرات منعقد نہیں ہوں گے، کیونکہ فی الحال فریقین مذاکرات کیلئے راضی نہیں اور مذاکرات کے دن اور تاریخ فائنل نہیں ہوسکے۔

ایرانی خبرایجنسی  تسنیم نے حال ہی میں یہ دعویٰ کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک  رضا مند نہیں، جس کی وجہ امریکی صدر جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں۔

Related Posts