ایران اب تک امریکا کے ساتھ مذاکرات پر رضامند نہیں ہوا، اسلام آباد کی بیٹھک غیر یقینی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

ایران امریکا مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پیر کو مذاکرات منعقد نہیں ہو رہے۔

 اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق امریکا ایران مذاکرات کے لیے دن اور تاریخ  ابھی فائنل نہیں ہوئی۔

دوسری جانب ایرانی خبرایجنسی  تسنیم نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک  رضا مند نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری  رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ  ایران نے واضح کر دیا ہےکہ مذاکرات کے جاری  رہنےکے لیے امریکا کی جانب سے  ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز ایک بنیادی شرط ہے، بصورت دیگر  ایران طویل اور  بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا خواہاں نہیں، ایران کا یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

Related Posts