پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے 28ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطان فیوریٹ ٹیم قرار دی جارہی ہے۔
کراچی کنگز کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کے کپتان ایشٹن ٹرنر کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے ہی اپنی پوزیشن مضبوط کرچکی ہے جبکہ کراچی کنگز ٹیبل پر موجود سب سے آخری ٹیم راولپنڈی پنڈیز سے صرف ایک ہی قدم آگے ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔
فخر زمان 54 گیندوں پر 84 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد فاروق نے41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، یاسر خان نے 29 گیندوں پر 58 اور سعد مسعود نے 26 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








