کراچی میں سفاک شخص نے سابقہ بیوی اور دو بچوں پر ظلم کی انتہا کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں سفاک ملزم نے فائرنگ کرکے سابقہ اہلیہ اور اپنے دو بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے خاتون کو 3 سال قبل طلاق دے دی تھی۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 12 اور 14 سال ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related Posts