امریکا کی معروف خاتون ریپر آئس اسپائس کے منہ پر دوسری خاتون نے تھپڑ مار دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریپر لاس اینجلس میں ایک ریسٹورینٹ میں اپنی دوست کے ساتھ موجود تھیں کہ اتنی ہی دیر میں ایک خاتون آئی اور ریپر سے بار بار سوال پوچھنے لگی کہ وہ کہاں سے ہے؟
آئس اسپائس کے جواب دینے پر خاتون نے ریپر کے منہ پر تھپڑ مار دیا جس کے بعدجھگڑا مزید بڑھ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں لوگوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریپر کو لڑائی کے دوران ایک شخص سے بھی بات کرتے دیکھا گیا۔
آئس اسپائس کے وکیل بریڈ فورڈ کوہن نے قانونی کارروائی کی تصدیق کی اور کہا کہ میرے مؤکل پر بلا اشتعال حملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے اور ہم مجرموں کو ان کے اعمال کا ذمہ دار ٹھہرانے کے لیے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تھپڑ مارنے والی خاتون کی شناخت ویاہ کے طور پر کی گئی ہے جس نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آئس اسپائس بدتمیزی کر رہی تھیں، اس نے مجھے کہا کہ آپ یہاں کیوں ہیں؟ آپ جا سکتی ہیں، جس پر میں نے اسے مارا۔
ویاہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئس اسپائس نے اس کے دوست کا فون پھینکا جس سے اس کی اسکرین ٹوٹ گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








