جاپان میں 7.4شدت کا زلزلہ، جاپان کے ساتھ امریکا میں بھی سونامی الرٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

جاپان
(فوٹو: آن لائن)

ٹوکیو: جاپان میں 7.4شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے سونامی الرٹ جاری کردیا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متأثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔جاپان کے ساتھ ساتھ امریکا میں بھی سونامی الرٹ جاری کردیا گیا۔

جاپانی میڈیا کا کہنا ہے کہ آج جاپان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی آنے کا خدشہ ہے۔ کچھ علاقوں میں سونامی کی لہریں فوری بھی پہنچ سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز سانریکو ساحل کے قریب اور گہرائی تقریباً 10کلومیٹر زیر زمین تھی، زلزلہ جاپان کے ساحلی علاقے ہونشو کے قریب آیا جبکہ گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متأثرہ علاقوں میں بڑا سمندری طوفان (سونامی) آسکتا ہے، اس لیے لوگوں کو محفوظ اور سطح سمندر سے بلند مقامات پر متنقل ہونے کی ہدایت دی گئی جبکہ زلزلہ اسی علاقے میں آیا ہے جہاں 2011 میں بھی زلزلے کے ساتھ سونامی آیا تھا۔

 

Related Posts