لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ جعلی ویڈیو کیس میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ فلک جاوید پر صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو وائرل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس دوران عدالت نے 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزمہ فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔
کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے کی جبکہ ملزمہ کی جانب سے وکیل صفائی کی حیثیت سے بیرسٹر میاں علی اشفاق نے پیش ہو کر دلائیل دئیے۔ ہائیکورٹ نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے عظمیٰ بخاری کی مبینہ فیک ویڈیو وائرل کرنے کا الزام عائد کیا اور فلک جاوید سمیت دیگر افراد کو ملزم نامزد کیا جبکہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید جعلی ویڈیو مقدمے میں گزشتہ برس 24 ستمبر سے زیر حراست رہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








