آئی ایم ایف تجاویز کے تحت ملکی معیشت میں بہتری کا مشن، نئے اہداف مقرر

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف تجاویز کے تحت ملکی معیشت میں بہتری کیلئے نئے اہداف مقرر کرلیے۔ 1 سال میں مختلف شعبہ جات میں اہم اصلاحات نافذ کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معیشت اور گورننس میں بہتری کیلئے نئے اسٹرکچرل اہداف سامنے آئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ مختلف شعبہ جات میں اصلاحات ایک سال کے اندر کرنا ہوں گی۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے اتفاق کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے مالیاتی نظم و ضبط اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے نئے اسٹرکچرل بینچ مارکس پر اتفاق کرلیا۔ تمام متعلقہ اداروں میں اصلاحات لانے کیلئے عملدرآمد کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کردی گئی۔ مالی، انتظامی، سماجی، توانائی اور تجارتی شعبہ جات میں اصلاحات کا نفاذ مرحلہ وار ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق اصلاحات سے متعلق تجاویز پر عملدرآمد 2026 سے 2027 کے مابین مکمل کیا جائے گا اور مالی اہداف کے حصول کیلئے مالی سال 2027کا بجٹ آئی ایم ایف پروگرام کے مطابق منظور کیا جائے گا اور پارلیمنٹ آئی ایم ایف اہداف کے مطابق بل کی منظوری دے گی۔

آئی ایم ایف نے زور دیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں آڈٹ کیسز کے انتخاب کا نظام بین الاقوامی سطح پر ٹیکس کیسز کے آڈٹ کے مطابق ہونا چاہئے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیکس اصلاحات کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق اپنے ٹیکس نظام میں بہتری لائے گا۔

 

Related Posts