کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی لہر ایک بار پھر شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے جہاں گھر کی دہلیز بھی محفوظ نہ رہی اور ایک شہری دن دہاڑے لوٹ مار کا شکار ہوگیا۔
شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کے دوران ایک اور شہری گھر کی دہلیز پر موبائل فون اور نقدی سے محروم ہوگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
ضلع کورنگی کے تھانہ الفلاح کی حدود میں شہری سے لوٹ مار کی واردات ہوئی جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی شہری سے واردات کا واقعہ 20 اپریل کو پیش آیا۔ ڈاکوؤں نے شہری کو گھر کی دہلیز پر قیمتی موبائل فون اور نقدی سے محروم کر دیا۔
الفلاح تھانے کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتیوں کی بڑھتی ہوئی واردات سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال اور روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں کی اطلاعات سے شہری پریشان ہوگئے ہیں۔
الفلاح تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی وارداتوں میں دن بدن اضافے کی وجہ سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں اور علاقے میں خوف کی فضا مزید گہری ہوتی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








