کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں ایک بااثر نیم برہنہ نوجوان نے مبینہ طور پر ٹریفک قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف پولیس سے بدتمیزی کی بلکہ سڑک پر ہنگامہ بھی مچایا۔
میڈیا کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں بااثر نوجوان نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں جہاں غلط سمت سے مشتبہ گاڑی داخل ہونے پر پولیس طلب کی گئی۔ڈیفنس کے سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی روکنے کی کوشش کی تو نوجوان نے گاڑی بھگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کا پیچھا کرنے پر تیز رفتار گاڑی خیابان اقبال میں پلاٹ میں داخل ہوگئی جس میں بیٹھا نوجوان بظاہر نشے میں اور نیم برہنہ تھا۔ نوجوان نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں تاہم بعد میں ڈی ایچ اے نے گاڑی تحویل میں لی اور فیملی پر دو لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔
کراچی ڈی ایچ اے میں لڑکے کی حالت دیکھیے لڑکا نشے میں اور کپڑے بھی اتارے ھوئے۔۔۔گاڑی بھی ایکسیڈنٹ کر دی۔۔۔والد نے آکر ریسکیو کیا۔۔۔امیروں نے ایسی تربیت کی ھے اپنے بچوں کی کراچی میں نوجوان آئس کثرت سے استعمال کرنے لگے،
اشرافیہ کی اولادیں اللّٰہ تعالیٰ ھدایت عطا فرمائےsee more…. pic.twitter.com/hRne969dw6— Mohammad Omer (@PPPUmer) April 21, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساحل تھانے کا افسر حسن موقع پر موجود تھا لیکن اس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
خیابان اتحاد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بااثر نوجوان کی شناخت ہوگئی، کار کا نمبر ایل اے 2875 ہے، کار ٹی ایفاپیرل کے نام سے ٹیکسٹائل مل کے مالک طارق جانو کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
پولیس سے گالم گلوچ کرنے والا نوجوان ٹیکسٹائل مل کے مالک طارق جانو کا بیٹا ہے نوجوان نے خیابان اتحاد پر غلط سمت سے گاڑی موڑی تھی، جس پر پولیس نے تعاقب کرکے اسے پکڑا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








