لاہور: اچھرہ سے2 بچیوں سمیت 3 کمسن بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد

تازہ ترین

تازہ ترین

گلا کٹی لاشیں
ـ(فوٹو: آن لائن)

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ سے 2 بچیوں سمیت 3 کمسن بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بچیوں سمیت تینوں بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول بچوں کی عمریں 3 سے 9سال کے درمیان ہیں۔ قاتل کی تلاش اور گرفتاری کیلئے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن کے گودام سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے مبینہ طور پر گولی سے قتل کیا گیا۔پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان کو قتل نہیں کیا گیا، بلکہ اس نے خودکشی کی تھی۔

رواں برس مارچ کے دوران سعدی ٹاؤن کے علاقے صفورا گوٹھ بلاک 2 کے گودام سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا تھا  کہ نوجوان منگنی ٹوٹنے پر دلبرداشتہ ہوا اور خود کو گولی مارلی۔

چھیپا حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق شخص 21سالہ منیب ولد یاسر فیاض ہے جس نے چند ماہ قبل منگنی کی تھی۔ ہیڈ محرر تھانہ سچل کے مطابق نوجوان کی منگنی کسی وجہ کے باعث ختم ہوگئی۔

Related Posts