فریج میں ہر پھل اور سبزیاں رکھنا ہمیشہ فائدہ مند نہیں ہوتا، بلکہ بعض پھل اور سبزیاں کم درجۂ حرارت میں اپنی تازگی، ذائقہ اور غذائیت کھو بیٹھتی ہیں جس کے نتیجے میں انسانی صحت کو بھی ان سے فائدے کی بجائے نقصان پہنچنے لگتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا ماننا ہے کہ کچھ پھل اور سبزیاں قدرتی طور پر عام درجہ حرارت پر ہی بہتر رہتی ہیں، اگر انہیں فریج میں رکھا جائے تو اس سے نقصان پہنچتا ہے، ایسے پھل اور سبزیوں میں مندرجہ ذیل پھل اور سبزیاں خاص طور پر شامل ہیں:
ٹماٹر: فریج میں رکھنے سے اس کا ذائقہ مدھم اور قدرتی رس کم ہو جاتا ہے۔ٹماٹر ہر سبزی کے ساتھ استعمال ہوتے ہیں، اس لیے ان کی حفاظت انسانی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے۔
آلو: فریج کے ٹھنڈے درجۂ حرارت میں آلو کے اندر موجود نشاستہ شکر میں بدلنے لگتا ہے، جس سے ذائقہ متاثر ہوتا ہے۔آلو بھی متعدد سبزیوں کے ساتھ غذا کا حصہ بنائے جاتے ہیں۔
پیاز: نمی کی وجہ سے فریج میں رکھنے سے پیاز نرم ہو کر جلد خراب ہونے لگتی ہے اور کوئی سالن ایسا نہیں ہوتا جس میں پیاز شامل نہ کیا جائے، اس لیے پیاز کی اہمیت بھی تسلیم شدہ ہے۔
لہسن: ٹھنڈک میں رکھنے سے اس کے دانے نرم اور ذائقہ کمزور پڑ جاتا ہے۔لہسن کا استعمال بھی کم و بیش ہر سالن کے ساتھ کیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں لہسن کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔
کیلا: فریج میں رکھنے سے چھلکا سیاہ ہو جاتا ہے اور پکنے کا قدرتی عمل رک جاتا ہے۔کیلا ایک ایسا پھل ہے جسے بچوں کو استعمال کرانا پوٹاشیم جیسے غذائی جزو کی فراہمی کیلئے ضروری سمجھا جاتا ہے۔
سیب: اگر زیادہ دیر فریج میں رکھا جائے تو یہ دوسروں پھلوں کی خوشبو بھی جذب کر لیتا ہے اور اپنی تازگی کھو دیتا ہے۔سیب مں آئرن پایا جاتا ہے جو خون کے سرخ ذرّات کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔
آم: کچے آم فریج میں رکھنے سے پکنے کا عمل رک جاتا ہے اور ذائقہ متاثر ہوتا ہے۔آم زیادہ تر پانی میں ڈبو کر ٹھنڈا کرکے استعمال کیے جاتے ہیں، جس سے قبل انہیں کمرے کے درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہے۔
خربوزہ: پورا خربوزہ فریج میں رکھنے سے اس کی مٹھاس اور خوشبو کم ہو جاتی ہے اور خربوزہ ایسے پھلوں اور سبزیوں میں شامل ہے جن کی خوشبو فریج میں رکھی گئی دیگر اشیاء مثلاً سالن وغیرہ کو خراب کرسکتی ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Guru Ji Exotic Fruits & Vegetables (@gurujiexoticfruitsandvegetable)
تربوز: تربوز کو کمرۂ حرارت میں رکھنا بہتر ہے تاکہ ذائقہ برقرار رہے۔تربوز کو کبھی کاٹ کر فریج میں یا باہر اسٹور نہیں کرنا چاہئے بلکہ کاٹنے کے بعد جتنا جلدی ہوسکے استعمال کرلینا چاہئے۔
آڑو: فریج میں رکھنے سے آڑو کا قدرتی رس اور خوشبو کمزور پڑ جاتی ہے۔آڑو بھی ایک ایسا پھل ہے جس میں غذائیت سے بھرپور اجزاء شامل ہوتے ہیں جو فریج میں رکھنے سے خراب ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پھلوں اور سبزیوں کو نارمل درجہ حرارت میں میں مناسب ہوا دار جگہ پر رکھنا ان کی تازگی، ذائقے اور غذائیت کو زیادہ دیر برقرار رکھتا ہے۔اس طرح فریج سے دور رکھ کر یہ پھل اور سبزیاں انسانی صحت کو زیادہ فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








