کراچی: ناردرن بائی پاس کی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد کا آج 20واں روز ہے جہاں اب تک آئے ہوئے جانوروں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ روسی نسل کے بیل چمبیلی نے دھاک بٹھا دی۔
تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی میں رشین نسل کے نیکا گینے بیل چمبیلی کی شہرت عروج پر پہنچ گئی۔ مریدکے سے آنے والے بیوپاری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس ایسا بچھڑا ہے تو آ کر 5 لاکھ روپے لے جائے۔
بیوپاری کا کہنا ہے کہ چمبیلی نامی یہ بچھڑا دودھ، دہی، مکھن، گندم کا آٹا اور دیگر اجناس کھاتا ہے۔ بڑے سینگ اور چھوٹا قد ہے، نخرہ ایسا کہ ناک پر مکھی نہ بیٹھنے دے۔ یہ بچھڑا قربانی کیلئے تیار ہے اور اس کا کوئی بھی مول انمول ہے۔
دوسری جانب مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی کا کہنا ہے کہ ناردرن بائی پاس کی عوام دوست منڈی میں آنے والے شہری انتظامات سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ مویشی منڈی آنے والے منچلوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








