لاہور کے علاقے اچھرہ میں پیش آنے والے لرزہ خیز واقعے نے پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ بچوں کو چھری سے ذبح کرنے والی ان کی ماں نکلی جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اچھرہ کے علاقے میں 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد ماں گھر سے باہر چلی جاتی ہے۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی، جس میں ملزمہ ردا فاطمہ بچوں کو قتل کرنے کے بعد گلی سے باہر جاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے۔
لاہور میں اپنے ہی 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد ظالم عورت کی گھر سے باہر جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، کتنی سنگدل اور ظالم ماں ہے، اپنی گود خود اُجاڑنے کے بعد اطمینان سے جا رہی ہے.. لعنت ہے 🖐🏿 pic.twitter.com/xH96wx89Xs
— Ather Salem® (@AthSal01) April 24, 2026
پنجاب پولیس کا ماننا ہے کہ ملزمہ نے قتل کی واردات کے بعد کرائم سین کو بدلنے کی کوشش کی۔ ملزمہ نے واپس آ کر محلے داروں کےساتھ 15 پر کال بھی کی۔ تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے بیان مین تضاد کی وجہ سے اسے گرفتار کیا گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور کے علاقے اچھرہ سے 3 بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران ملزمہ کا کردار مشکوک نکلا، شواہد اور بیانات کی روشنی میں ملزمہ کے خلاف مضبوط کیس تیار کیا گیا۔ خاتون نے منصوبہ بندی کے تحت تہرے قتل کی واردات کی۔
خاتون نے تینوں بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بے قصور ظاہر کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ میڈیکل کے بہانے گھر سے نکلی اور بعد میں شوہر کو فون کرکے بلا لیا۔ واپس آ کر صورتحال کو مختلف رنگ دینے کی کوشش کی۔ تحقیقات کے مطابق ملزمہ قتل کا الزام ساس پر ڈالنے کی کوشش کررہی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








