مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔حمزہ علی عباسی

تازہ ترین

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔حمزہ علی عباسی
مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں۔حمزہ علی عباسی

پاکستانی فلم اور ٹی وی ایکٹر حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ  میں چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھوں، اللہ تعالیٰ مجھے وہ دن دیکھنا نصیب فرمائے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اے کشمیر! میں تمہارے لیے صرف آواز بلند کرسکتا ہوں۔

اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے دعا کی کہ خدا وہ دن دکھائے جب کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے اور کشمیری بہن بھائیوں کی خواہشات کے مطابق اس کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کا سامنا کرنے والے مظلوم کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جدوجہد اور ہمت و حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم  اور ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے آج سے 100 سال بعد کے حالات کا تصور کرتے ہوئے کہا کہ 100 سال بعد ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں ہوگا۔

 ٹوئٹر پر 22 جنوری کو   اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ تصور کریں 100 سال کے اندر اندر ہم جس جس شخص کو جانتے ہیں، شاید ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں بچے گا۔

مزید پڑھیں:  100 سال بعد کیا ہوگا، اداکار حمزہ علی عباسی نے بتا دیا

Related Posts