پاکستانی فلم اور ٹی وی ایکٹر حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھوں، اللہ تعالیٰ مجھے وہ دن دیکھنا نصیب فرمائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اے کشمیر! میں تمہارے لیے صرف آواز بلند کرسکتا ہوں۔
اپنے پیغام میں اداکار حمزہ علی عباسی نے دعا کی کہ خدا وہ دن دکھائے جب کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے اور کشمیری بہن بھائیوں کی خواہشات کے مطابق اس کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے۔
اداکار حمزہ علی عباسی نے تاریخِ انسانی کے بد ترین کرفیو کا سامنا کرنے والے مظلوم کشمیریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جدوجہد اور ہمت و حوصلے کو سلام کرتا ہوں۔
#Kashmir… Oh Kashmir…. All i can do is raise a voice for you. May Allah allow me to live to see that day when the fate of Kashmir is determined according to the wishes of our Kashmiri brothers and sisters… Salute to ur resilience and Salute to ur courage. ❤️ pic.twitter.com/smuGKEI67c
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) February 5, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار حمزہ علی عباسی نے آج سے 100 سال بعد کے حالات کا تصور کرتے ہوئے کہا کہ 100 سال بعد ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہیں ہوگا۔
ٹوئٹر پر 22 جنوری کو اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ تصور کریں 100 سال کے اندر اندر ہم جس جس شخص کو جانتے ہیں، شاید ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں بچے گا۔
مزید پڑھیں: 100 سال بعد کیا ہوگا، اداکار حمزہ علی عباسی نے بتا دیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








