ویڈیو: نفل ادا کریں، مراد علی شاہ آپ کا وزیر اعلیٰ ہے۔زبیر موتی والا

تازہ ترین

تازہ ترین

زبیر موتی والا
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: چیئرمین بزنس گروپ محمد زبیر موتی والا نے عوام کو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نفل ادا کریں، مراد علی شاہ جیسا شخص آپ کا وزیر اعلیٰ ہے۔ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چیئرمین بزنس گروپ محمد زبیر موتی والا نے عوام کو نماز پڑھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ نفل ادا کریں کیونکہ مراد علی شاہ جیسا شخص وزیر اعلیٰ کی نشست پر ہے جو عوام کا درد سمجھتا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا حالیہ اقدام

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے گل پلازہ سانحے کے 200 متأثرین میں چیک تقسیم کردئیے۔ 4 سے 5 جاں بحق افراد کے ورثاء تاحال نہیں مل سکے۔

گزشتہ ورز کراچی میں گل پلازہ سانحے کے متأثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جس روز گل پلازہ سانحہ ہوا، اس روز میں کراچی میں موجود نہیں تھا۔ سانحے میں جانی نقصان پر افسوس ہے۔ کے سی سی آئی کے مطابق گل پلازہ میں 1209 دکانیں تھیں۔

خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متأثرین کی بحالی ہماری ذمہ داری ہے۔ گل پلازہ کے متأثرین تنہا نہیں۔ سندھ حکومت بھرپور ساتھ دے گی۔ سانحہ گل پلازہ کے متأثرین کو تصدیق کے بعد امداد دی جارہی ہے۔ متاثرین کی بحالی کیلئے کراچی چیمبر نے بھی بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

Related Posts