ویڈیو: ٹرمپ کی چہیتی وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ حاملہ ہوگئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی پسندیدہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ حاملہ ہوگئیں جو جلد ہی زچگی کی چھٹی پر جارہی ہیں اور کچھ وقت تک میڈیا بریفنگ سے غیر حاضر رہیں گی۔کیرولین لیویٹ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ماں بننے والی ہیں اور کچھ وقت تک صحافیوں کا سامنا نہیں کریں گی جبکہ ان کی جگہ کون لے گا؟ اس کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔

وائٹ ہاؤص میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کچھ وقت کیلئے میری آخری بریفنگ ہوگی، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں کسی بھی وقت بچے کو جنم دے سکتی ہوں۔ میری غیر موجودگی میڈیا کو زیادہ متأثر نہیں کرے گی کیونکہ آپ کے پاس صدر کا فون نمبر موجود ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ پریس سیکریٹری اور دفتر خارجہ کی موجودگی میں بھی اکثر میڈیا سے براہِ راست بات چیت کرنا پسند کرتے ہیں اور کیرولین لیویٹ کی غیر موجودگی بھی ان کی میڈیا موجودگی کو متأثر نہیں کرسکے گی، کیرولین کا صدر کے فون نمبر والا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karoline Leavitt Riccio (@karolineleavitt)

تاحال وائٹ ہاؤس کی جانب سے یہ واضح نیہں کہ کیرولین لیویٹ نے کتنے عرصے کی چھٹی لی، تاہم جے ڈی وینس سمیت دیگر سینئر حکام کیرولین لیویٹ کی غیر موجودگی محسوس نہیں ہونے دیں گے۔ واضح رہے کہ 28سالہ کیرولین لیویٹ اس عہدے پر موجود سب سے کم عمر پریس سیکریٹری مانی جاتی ہیں اور پہلے سے ہی ایک بیٹے کی ماں ہیں جس نے جولائی 2024 میں جنم لیا تھا۔

Related Posts