اداکارہ اور میزبان فضا علی جو اس وقت اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ یہ ان کی تیسری شادی ہے اور وہ اس قدر پرجوش نظر آرہی ہیں کہ شوہر سے سرعام اظہار محبت سے خود کو نہیں روک پا رہیں، جس کی وجہ سے نت نئے تنازعات جنم لے رہے ہیں۔
ایک نئی ویڈیو میں فضا علی کو اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ گاڑی میں سفر کے دوران بے حد رومانی انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں فضا علی اور اعجاز خان “توبہ تمہارے یہ اشارے” گانا گا رہے ہیں اور اس لمحے کو فضا کی بیٹی فرال فواد ریکارڈ کر رہی ہیں۔
یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے فضا علی کو اپنی کم عمر بیٹی کے سامنے اس طرح کے رومانی انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے لکھا: “آپ خوش ہیں لیکن اپنی بچی کے سامنے ایسا نہ کریں۔”
ایک اور نے کہا: “آپ اپنی بیٹی کو کیا سکھا رہی ہیں؟”
ایک صارف کا کہنا تھا: “ہم یہ دیکھ کر شرمندہ ہو رہے ہیں، اور آپ نہیں ہو رہیں۔”



گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








