کاروباری اوقات تبدیل کردیے گئے، جانئے نیا شیڈول کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

بازار کی تصویر
علامتی تصویر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کفایت شعاری مہم کے تحت نظر ثانی شدہ اوقات کار کا اطلاق 23 اپریل سے ہوتا ہے، اسلام آباد میں تمام دکانیں، بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے، تاہم فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے ریستوراں، تندور، گروسری اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 10 بجے تک بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہوم ڈیلیوری اور ٹیک وے سروسز پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، شادی ہالز، مارکیز اور تقریب کے مقامات بھی رات 10 بجے بند کرنا ہوں گے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کھیلوں کی سہولت، کلبز اور جمز کیلیے بھی رات 10 بجے کا وقت مقرر کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نئے کاروباری اوقات اگلے احکامات تک نافذ العمل رہیں گے، عوام اور تاجر برادری سے احکامات پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہیں۔

Related Posts